مافیا کا ایکا ، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ شروع متعلقہ ادارے خاموش

مافیا کا ایکا ، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ شروع متعلقہ ادارے خاموش

ملتان(سپیشل رپورٹر) کھاد فروشوں نے حکومت اور اس کے متعلقہ اداروں کی ناقص مانیٹرنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یوریا کھادوں کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ شروع کردیا ہے‘ اس ضمن میں کنٹرول نرخوں کی بجائے یوریا کھاد کی بوری 1660سے 1680روپے تک فروخت کی جارہی ہے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

جبکہ حکومتی نرخ 1540سے 1550روپے مقرر کئے گئے تھے جس پر حکومتی ادارے کو ئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں جبکہ ایف ایف سی کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی کھادیں بھی مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے اوران کی کمی کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔ کپاس،دھان اور کماد کے کاشتکاروں نے حکومتی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریاکھاد کے نرخوں کے بحران سے کسانوں کو نکالاجائے ۔

مافیا کا ایکا

مزید : ملتان صفحہ آخر