مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 242700 کیوسک اور اخرج 150000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 43800 کیوسک اور اخراج 43800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 73800 کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 120300 کیوسک اور اخراج 87200 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1524.93 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.661 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1157.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.080 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.013 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 209810 اوراخراج 200000 کیوسک ریکارڈ کیا گیاجبکہ دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 203612 اور اخراج 182436کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار

مزید : ملتان صفحہ آخر