فصلوں کی انشورنس سکیم فائلوں کی نذر، کاشتکاروں میں مایوسی
ملتان(سپیشل رپورٹر) حکومت پاکستان نے ملک بھر میں فصلوں کی انشورنس سکیم کاآغاز نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں اور (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
کاشتکاروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ حکومت نے گزشتہ سال یکم جولائی2017ء سے فصلوں کی انشورنس کرنے کااعلان کیا تھا مگر ابھی تک اس کااطلاق نہیں کیا گیا ہے ‘قدرتی آفات میں نقصان کاازالہ کرنے کاکوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیشنل انشورنس کمپنی آف پاکستان کو فعال کیا جانا تھا مگر کوئی پروگرا م تریب نہیں دیا جاسکا ہے ۔کسانوں نے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سکیم جلد ازجلد شروع کی جائے۔
فصلوں کی انشورنس