ڈائریکٹرایکسائز ملتان کے ناروارویئے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،ملازمین کی بحالی کامطالبہ
ملتان (وقائع نگار)ڈائریکٹر ایکسائز ملتان تنویر عباس گوندل کے ایکسائز ملازمین کے ساتھ ناروارویے کیخلاف ایکسائزملازمین نے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
شاہ رکن عالم کالونی میں واقع ایکسائز آفس زون ٹو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اور صدر ایپکا ایکسائز ملک عبدالمجید نانڈلہ کی جبکہ ریحان فاروق جاٹ، طاہر عباس، حسن عباس، زوارحسین، سلمان، حنان، سجاد حسین، عبدالعزیز شاہ، زمن خان، شبیر غوری، یونس خان، ماجد افتخار بھٹی ودیگر نے مظاہرے میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا قائدین چوہدری خالد جاوید اور ملک عبدالمجید نانڈلہ نے کہا کہ موجودہ ڈائریکٹرایکسائز ملتان تنویر عباس گوندل کی جب سے ملتان تعیناتی ہوئی ہے اسی وقت سے انہوں نے ملازمین کے ساتھ انتہائی نارواسلوک رواکر رکھا ہے۔ ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائی کاسلسلہ جاری ہے اور انہیں بلاوجہ ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین سے 2001کاریکارڈ طلب کیاجارہا ہے جبکہ یہ ریکارڈ پہلے ہی کمپیوٹر میں سکین کرایا جاچکا ہے۔ سرکلز جوکافی عرصہ سے چلے آرہے تھے انہیں توڑ کر یکجا کردیا گیا ہے جس سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے بلکہ ان کی مشکلات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے مزید یہ کہ ایکسائز ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ بھی بڑھا دیاگیا ہے جس کے نتیجے میں افسران اور ملازمین کے تبادلے دورافتادہ علاقوں میں کیے جارہے ہیں انہوں نے مطالبات کے ضمن میں کہا کہ ایکسائز کے معطل کیے جانے والے ملازمین علی مراد، غلام مصطفیٰ، جاوید اقبال اور اشفاق علی ہمدانی کوفوری طور پر بحال کیا جائے۔ چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے اعلان کیا کہ اگر ایکسائز ملازمین فوری طور پر بحال نہ کیے گئے تووہ ایکسائز سمیت تمام سرکاری دفاتر میں ہڑتال اور تالہ بندی اور احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کردیں گے اور سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ڈائریکٹر ایکسائز ملتان کا یہاں سے تبادلہ نہیں کردیا جاتا۔
ڈائریکٹرایکسائز