قوم جاگ گئی‘ علیحدہ صوبہ وقت کا تقاضا‘ سرائیکی شاعر دیوانہ بلوچ
نورپور نورنگا ( نامہ نگار ) ہماری منزل صرف سرائیکستان ہے ہمیں سب پارلیمنٹ کا جھانسہ نہ دیا جائے‘ 7کروڑ سرائیکی آزاد خود مختار صوبہ چاہتے ہیں‘ سرائیکی وسیب سے ان کا تخت(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
لاہور نے چھینے رکھا اب تبدیلی اور علیحدہ صوبہ پر عمران خان کو سرائیکی قوم نے وو ٹ دیا۔ پہلی ترجیح میں عمران خان نے سرائیکی صوبہ کو شامل نہ کیا تو ہم دھرنے دیں گے۔ عمران خان نے خود دھرنے کا درس دیا صوبے کا وعدہ پورا نہ ہوا تو عمران خان بھی دھرنوں کے لیے تیار رہیں ۔سرائیکی شعراء حقوق کونسل پاکستان کے بانی و صدر سرائیکی شاعر دیوانہ بلوچ نے موضع سجاول آرائیں میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں اپنے حقوق کی خاطر جاگنا ہو گا‘ سرائیکی قوم نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کی لاج رکھ لی‘ اب شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کو علیحدہ صوبہ کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔لوگوں نے ایک روشنی کی امید سمجھ کر عمران خان پر بھروسہ کیا ‘ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کی ہار اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سرائیکی قوم کے حقو ق اب کسی وڈیرے جاگیردار کو ہضم نہیں ہوں گے‘ اب وہ دور ختم ہوگیا جب ایک لولی پاپ دے کر لوگوں کو چپ کرا یا جاتا تھا قوم جاگ چکی علیحدہ صوبہ وقت کا تقاضہ بن چکا اس موقع پر سرائیکی شاعر روشن کھوکھر ،حمید خیالی ،راغب شاہی نے بھی اظہار خیال کیا ہے۔
دیوانہ بلوچ