سپریم کورٹ سے دوبارہ گنتی کی درخواست، جمشید دستی کو الیکشن کمشن سے رجوع کرنیکی ہدایت
مظفرگڑھ(نامہ نگار) این اے 182 سے شکست کھانیوالے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی دوبارہ گنتی کی درخواست لیکر سپریم
(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کورٹ پہنچ گئے‘لیکن سپریم کورٹ نے ان کی درخواست خارج کر دی اور ان کو متعلقہ فورم الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ریٹرننگ آفیسر اور لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی طرف سے جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی استدعا مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں ہارنے والے امیدوار جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت بدھ کے روز کی۔ جمشید دستی مظفرگڑھ کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے شکست کے علاوہ تونسہ اور رحیم یار خان کے حلقوں سے بدترین شکست کے دوران اپنی ضمانتیں بھی ضبط کراچکے ہیں۔
جمشید دستی