وہاڑی:چیئرمین میونسپل کمیٹی کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کااعلان ‘14ستمبر کوپولنگ
وہاڑی(بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین میونسپل کمیٹی وہاڑی کی خالی نشست پرالیکشن شیڈول کااعلان کردیایہ نشست سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
محمدحسین سلیم کے استعفیٰ کے نتیجہ میں خالی ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ ضلعی الیکشن کمیشن آفیسرچودھری غلام رسول کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 14ستمبربروزجمعتہ المبارک پولنگ کادن مقررکیاگیاہے جبکہ 16اور17اگست کوکاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے چیئرمین میونسپل کمیٹی کے الیکشن کیلئے ڈپٹی ڈی ای اوایجوکیشن ایلیمنٹری عاصم علی بھٹی کوریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔
شیڈول کااعلان