محکمہ ریلوے بہاولپور: کمرشل سپروائزر پارسل ڈیوٹی سے غائب‘ کام متاثر‘ افسر خاموش

محکمہ ریلوے بہاولپور: کمرشل سپروائزر پارسل ڈیوٹی سے غائب‘ کام متاثر‘ افسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ریلوے بہاولپورمیں تعینات کمرشل سپروائزر پارسل ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بنالیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباوطالبات کو لیکچر دینے لگا(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ماتحت ملازم 24 گھنٹے ڈیوٹی دینے پرمجبور ہوگئے۔ باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان ریلوے بہاولپورمیں تعینات کمرشل سپروائزرپارسل راؤ محمد عامر نے اپنی ڈیوٹی دینے کی بجائے جے اے سی/ پی محمدصادق کواپنی ڈیوٹی تفویض کررکھی ہے مذکورہ اہلکار24 گھنٹے ڈیوٹی پرموجود رہتاہے اگرراؤمحمدعامر کوڈیوٹی کرنی پڑجائے تو وہ رات کے وقت ڈیوٹی پرحاضرہوتاہے اورپارسل بھی خوددرج نہ کرتاہے جبکہ ریلوے قانون کے مطابق کمرشل سپروائزر پارسل کی ڈیوٹی صبح8 بجے سے شام چاربجے تک ہوتی ہے لیکن موصوف اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے اسلامیہ یونیورسٹی میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں طلباوطالبات کولیکچر دینے میں مصروف رہتاہے جس سے ریلوے کے کام متاثرہوتے ہیں اس سلسلہ میں جب راؤمحمدعامرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ ریلوے میں ڈیوٹی پرایک شخص کاہوناضروری ہوتاہے ایمرجنسی کی صورت میں تیاررہتاہوں بہرحال اسلامیہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے لیکچر کبھی نہیں دیئے عوامی وسماجی حلقوں نے تحقیقات اورکاروائی کامطالبہ کیاہے۔
ڈیوٹی سے غائب