جام پور کی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا:سردار محسن لغاری

جام پور کی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا:سردار محسن لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار)تحریک انصاف عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی ، عوام نے کامیاب کراکے جو ذمہ داری (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرکے خدمت جاری رکھیں گے، قوم نئی حکومت سے ملک کی ترقی کیلئے جو امید لگائے بیٹھی ہے جلد عمران خان ملک و قوم کو مسائل سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے، جام پور کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرکے عوام کا حق کی نمائندگی ادا کروں گا، جام پور کی عوام نے مجھے منتخب کرکے قبضہ مافیا ، کرپٹ عناصر کے خلاف جو قدم اٹھا یا غیور عوام کو صاف ستھری قیادت چاہیے جو علاقائی تعمیر وترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں، میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے اعلیٰ ایوانوں میں حلقہ کی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرکے حقوق کی خاطر جنگ لڑی،جام پور کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنے والوں کا انشاء اللہ حساب لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمدمحسن خان لغاری نے گزشتہ روز کامیابی پر عوام کا مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شکریہ ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمدرند، قاضی سیف اللہ ، ڈاکٹر احمدندیم احمدانی، حاجی غلام رسول رند، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، محمدحسین فریدی، غلام قاسم لنگرانہ، مرزا شہزاد ہمایوں مغل، سردار رسول بخش رند،محمدنواز لنگاہ، حاجی قدیر احمدبھٹہ،ملک محمداصغر بدرو، محمدیونس لنگاہ، ملک ذیشان اصغر، جٹ عقیل بھٹہ، ملک ربنواز بدھ، حاجی جاوید اقبال لنگاہ، محمدافضل سومرو، سردار محمدقمر احمدانی، عبیداللہ رند، انجینئر کلیم اللہ، سراج احمدلنگاہ سمیت دیگر معززین اس موقع پر موجودتھے۔
سردار محسن لغاری