میپکو: ڈیڑھ کروڑروپے لاگت کی 21ایل ٹی سکیمیں مکمل

میپکو: ڈیڑھ کروڑروپے لاگت کی 21ایل ٹی سکیمیں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکونے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کرنے اور نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی کیلئے 21لوٹینشن (ایل ٹی)سکیمیں مکمل کی ہیں‘ ان سکیموں کی تکمیل پر ایک کروڑ46لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔ جولائی 2018 میں میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام نیشنل کالونی گلگشت ، بستی چک 15فیض شجاع آباد، منظور بلوچ خانیوال روڈ، بستی شورکوٹ اور مدینہ کالونی شجاع آباد میں 5سکیموں کی تکمیل پر 43لاکھ78ہزارروپے لاگت آئی ہے ۔بہاولپور سرکل کے زیر انتظام چک نمبر 54ڈی بی میں دو سکیموں اور محمدیہ کالونی میں تین سکیموں پر 9لاکھ27ہزارروپے، خانیوال میں چک نمبر 125/15-Lمیں ایک سکیم کی تکمیل پر 11لاکھ88ہزارروپے، ڈی جی خان میں غزالی رحیم کالونی جامپور میں ایک سکیم پر 11لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں چک نمبر 278 فورٹ عباس، چک نمبر 310فورٹ عباس اور بستی حافظ آباد ویسٹ میں تین سکیموں پر 25لاکھ93ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میں بستی غلام محمد مکی خانپور اور بستی یار محمد نوناری میں دو سکیموں پر 13لاکھ78ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل کے زیر انتظام بستی گانگا، بستی جھل جار والا، بستی نواں سیداں ، بستی راپری مرادپور ، محلہ فضل آباد شاہ جمال اور بستی اعوان میں 6سکیموں کی تکمیل پر 31لاکھ14 ہزار روپے لاگت آئی ۔
ایل ٹی سکیمیں