عارف والا: تقریب میں ڈانسر پر حملہ‘ خواجہ سراؤں کا وہاڑی میں مظاہرہ‘ روڈ بلاک کرنے کی دھمکی

عارف والا: تقریب میں ڈانسر پر حملہ‘ خواجہ سراؤں کا وہاڑی میں مظاہرہ‘ روڈ ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی)عارف والامیں خواجہ سراپرتماش بینوں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کی طرف سے قاتلانہ حملہ کے خلاف وہاڑی کے خواجہ سراؤں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔گزشتہ روزعارفوالہ میں ایک تقریب کے دوران تماش بینوں نے قاتلانہ حملہ کردیاتھاجس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیاتھاخواجہ سراپرقاتلانہ حملہ کی اطلاع پرضلعی صدرخواجہ سراء ایسوسی ایشن حاجی جعفرببلی کی قیادت میں درجنوں خواجہ سراپااحتجاج بن گئے۔ان کاکہناتھاکہ قاتلانہ حملہ کے ملزم گرفتارنہ کئے گئے تواحتجاج کادائرہ وسیع کردیں گے اورضلع وہاڑی میں روڈ بلاک کرکے احتجاج کریں گے۔ضلعی صدرجعفرببلی کامزیدکہناتھاکہ قاتلانہ حملہ کے مرتکب ملزمان کوفی الفورگرفتارکیاجائے اوران ملزمان کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کیاجائے

ڈانسر پر حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر