پولیس کی روایتی بے حسی، ذہنی مریضہ نے تھانے میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی

پولیس کی روایتی بے حسی، ذہنی مریضہ نے تھانے میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا (تحصیل رپورٹر) پولیس کی روایتی بے حسی کے باعث ذہنی مریضہ نے تھانے کے اندر تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک 50سالہ ذہنی مفلوج عورت جو کہ عرصہ دراز سے شہر بھرسے مانگ کر گزر و بسر کرتی تھی اور رات کو اس کا ٹھکانہ تھانہ صدر بورے والا کا احاطہ ہوتا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

تھا وہ نا معلوم عورت کئی دنوں سے بیمار تھی اور وہ تھانہ کے اندر پولیس ملازمین کے سامنے بیمار بے یار و مددگار پڑی رہی‘ ملازمین نے انسانیت کے ناطے بھی اس بیمار عورت کو ہسپتال میں علاج کیلئے پہنچانا بھی گوارہ نہ کیا اور اپنی روایتی بے حسی میں مگن رہے ۔گزشتہ روز عورت نے تھانہ صدر کے اندر تڑپ تڑپ کر جان دے دی مگر پولیس سمیت انسانیت کے ناطے کسی بھی دیکھنے والے نے اس کی مدد کو ضروری نہ سمجھاجو کہ انسانیت کے نام پر ایک بدنما داغ ہے ۔
تھانے میں جان دیدی