میپکو، ایک سال میں سینکڑوں بجلی چوڑوں کیخلاف کارروائی،3کروڑ جرمانہ
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس چیکنگ ٹیموں نے ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں بجلی چور پکڑ لئے ۔ مالی سال 2017-18 کے دوران پکڑے گئے بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 3 کروڑ 38 لاکھ 38 ہزارروپے عائد کیااور(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
اس میں سے 57 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ چیکنگ ٹیموں نے صرف جون 2018 میں 147 افراد کو مجموعی طورپر 28 لاکھ71 ہزارروپے جرمانہ عائد اور 7لاکھ71 ہزارروپے وصول کئے گئے ۔ملتان شہر میں شمس آباد سب ڈویژن میں3 بجلی چور کو 76300 روپے، گلگشت سب ڈویژن میں5 صار فین کو 102610 روپے، بوسن روڈسب ڈویژن میں 2بجلی چوروں کو 50720 روپے، انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن میں 4 صارفین کو 97780 روپے، نواں شہر سب ڈویژن میں ایک صارف کو 19710 روپے، غلہ منڈی سب ڈویژن میں 2بجلی چوروں کو 28760 روپے، احمد حسن سب ڈویژن لودھراں میں ایک بجلی چورکو 30460 روپے، کچاکھوہ سب ڈویژن میں ایک صارف کو 12950 روپے، شجاع آباد ڈویژن کے زیر انتظام جلال پورپیروالہ سب ڈویژن میں 39 صارفین کو 614070 روپے ، سکندرآبادسب ڈویژن میں 46 صارفین کو 1077430 روپے، سٹی سب ڈویژن میں 38بجلی چوروں کو 652150 روپے، لڈن سب ڈویژن وہاڑی میں5 بجلی چوروں کو 108770 روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔
جرمانے