نشترہسپتال:برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ‘چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

نشترہسپتال:برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ‘چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے برطرف ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ انہیں 3سال کے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کنٹریکٹ پر بھرتی کیاگیا تھا۔650سے زائد ملازمین بھرتی کرکے بیشترسے جوائننگ لی گئی اور باقی رہ جانے والوں کو جوائننگ سے روک دیا گیا اور چند روز قبل جوائننگ دینے والے ملازمین کو حاضری لگانے سے بھی روک دیا گیا جبکہ ان سے پہلے ہی ڈیوٹی نہیں جارہی تھی مظاہرین نے کہاکہ ہمارے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے دوران بھی دادرسی بھی کے درخواست دی تھی ، مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ نے بلاوجہ ملازمت سے نکال دیا ہے حالانکہ ملازمین کا کوئی قصور نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ملازمت پر بحال کیا جائے۔دریں اثنائنیب ملتان کے ترجمان نے نشتر ہسپتال میں بھرتی ہونے والے 650ملازمین کو برطرفی کے معاملے بارے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشتر میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو فارغ کرنے کا معاملہ خالصتاً نشتر انتظامیہ کے ایڈمنسٹریٹو معاملات ہیں اور نیب ملتان نے اس بارے کوئی احکامات نہیں جاری کئے ہیں۔
احتجاجی مظاہرہ