شجاع آباد: ڈانس پارٹی کو یرغمال بنا کر لوٹ مار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

شجاع آباد: ڈانس پارٹی کو یرغمال بنا کر لوٹ مار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج‘ ...

ملتان (وقائع نگار) شادی کے فنکشن پر ڈانس کیلئے جانیوالی رقاصاؤں کو لین دین کے تنازع پر چھ افراد نے یرغمال بنا کر نقدی اور(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

موبائل فونزبھی چھین لئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جس پر صدر شجاع آباد پولیس نے درخواست ملنے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ صدر شجاع آباد پولیس کو جاوید ثاقب نے تحریری درخواست دی کہ ملزم بلال میرے پاس آیا اور بستی مٹھو میں شادی کے فنکشن میں ڈانس کروانے کیلئے معاملات طے کئے جس پر میں مہوش‘ صبا ظفر کو وہاں لے گیا جہاں بلال سے لین دین کے معاملات پر جھگڑا ہوا تو چھ نامعلوم مسلح ملزمان نے ہمیں یرغمال بنالیا اور ہمارے موبائل فونز اور نقدی بھی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی‘ کارروائی کی جائے‘ جس پر متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈانس پارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر