مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ کئی فوڈ پوائنٹس سیل

مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ کئی فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے ہیں ۔صفائی کے ناقص انتظامات ‘ ملاوٹ اور مضر صحت اشیا کی فروخت پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ خانیوال میں ایک بیوریج ٹریڈرز،ایک فلنگ یونٹ مضر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

صحت کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کرنے پرسربمہر کر دیا گیا۔وہاڑی میں جعلی ڈرنکس میں استعمال ہونے والے پانی میں آرسینک پایا گیا۔ ایسے مشروبات نظام انہضام اور کینسر جیسی سنگین بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔ دوسری جانب غیر معیاری رنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بہاولنگر میں واقع ایک سوئیٹ یونٹ سربمہر کر دیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر63300 روپے کے جرمانے کئے گئے۔وہاڑی میں ایک اور کارروائی کے دوران 22کلو خراب چکن،700گرام نان فوڈ گریڈ کلر اور 250گرام زائدالمیعاد مصالحہ جات تلف کر دئیے گئے۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی ساؤتھ پنجاب کے مطابق گزشتہ روز کی کاروائیوں میںآئس فیکٹری کو آر او پلانٹ کی عدم موجودگی اور غیر محفوظ برف بنانے پر سیل اورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو209500کے جرمانے بھی کئے گئے مظفرگڑھ میں واقع 2بیکریز میں ٹیکسٹائل کلر اور امونیا پاؤڈر کا استعمال اور1آئل فیکٹری مضرصحت خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دی گئی ایسے بیکری آئٹمز کے استعمال سے معدے اور گردوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اسی طرح لیہ میں واقع 1 معروف بیکری غیر معیاری اجزاء کے استعمال پرسیل کر دی گئی مزیدکاروائیوں کے دوران 75باکس زائدالمیعاد مصالحہ جات،50ساشے گٹکا اور 45 باکس ملاوٹی چائے ،25کلوکھلا غیر معیاری رنگ،12کلونان فوڈ گریڈ کلر اور 2لیٹر ناقص آئل موقع پر تلف کرادیئے گئے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی نے کہا کہ *''ملاوٹ سے پاک پنجاب'' پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے سیل اور جرمانے سوئیٹس بیکریز،ریسٹورینٹس کو کئے گئے سیل اور جرمانے کیے جانے والے فوڈ پوائنٹس حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری کاروائی کی جبکہ ٹیموں کی طرف سے مزید کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ناقص اشیائے خوردونوش بنانے والوں کی نشاندہی میں تعاون کریں حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو حفظان صحت کے مطابق اشیاء کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی پر عزم ہے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر