پیپلز پارٹی چھوڑ کر الیکشن لڑنے والے سیاستدان ناکامی سے دوچار
لاہور(شہزاد ملک سے) پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بڑے بڑے نام بری طرح سے ہار گئے،تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر بعض رہنماء پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق رہنما ندیم افضل چن، صمصام بخاری، فردوس عاشق اعوان اور چودھری غلام عباس تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن میں بُری طرح ناکامی سے دوچار ہوئے۔ چودھری امتیاز صفدر ورائچ اور اشرف سوہنا کو بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملا اور وہ پارلیمانی سیاست سے باہر ہو گئے جبکہ میاں منظور وٹو نے آزاد حیثیت میں اور ان کی بیٹی اور بیٹے نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا۔
ناکامی سے دوچار