شوکت عزیز ،لیاقت جتوئی سمیت دیگر کیخلاف نیب ریفرنس کی سکروٹنی مکمل
اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،سابق وزیر پانی وبجلی لیاقت علی خان جتوئی اور سابق سیکرٹری وزارت پانی وبجلی اسماعیل قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کر لی گئی ریفرنس سماعت کے لیے احتساب عدالت نمبر دو اسلام آباد کو بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،سابق وزیر پانی وبجلی لیاقت علی خان جتوئی اور سابق سیکرٹری وزارت پانی وبجلی اسماعیل قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا ، ریفرنس سماعت کے لیے احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک کو بھجوا دیا ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریفرنس پر ابتدائی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
سکروٹنی مکمل
Back to Conversion Tool