ملکی دفاع کیلئے آرڈیننس فیکٹری کی خدمات قابل ستائش ہیں،ناصر الملک

ملکی دفاع کیلئے آرڈیننس فیکٹری کی خدمات قابل ستائش ہیں،ناصر الملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا ،چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ،وزیر اعظم کو فیکٹری میں بننے والے اسلحے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ملکی دفاع کیلئے آرڈیننس فیکٹری کی خدمات قابل ستائش ہیں ،وزیر اعظم نے ڈسپلے لاؤنج پی او ایف براس مل اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، اس سے قبل نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے کانونٹ سکول واہ کینٹ کا دورہ کیاجہاں انہیں سکول کے ا مو ر کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی۔