اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ، نگران وزیر اعلٰی سندھ

اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ، نگران وزیر اعلٰی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلی سندھ فضل الرحمان نے پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز اور ان کے مددگاروں کے خلاف فیصلہ کن ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات کردیں۔انھوں نے یہ ہدایات بدھ کو وزیر اعلی ہااؤس آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے ملاقات دوران دیں ،جس میں خصوصی طور پر بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز سے متعلق بات چیت کی گئی۔ دوران گفتگو نگران وزیر اعلی سندھ نے پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشنز شروع کرنے کی ہدایات کیں۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ نگران وزیر اعلی سندھ ملاقات میں بات کو دہراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایات کیں کہ محکمہ پولیس کے تمام محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا نظام تشکیل دے کر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف زوردار آپریشن کا آغاز کیا جائے اور یہ ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن نتیجہ خیز ہونا چاہیے اور اس سے ڈرگ اور لینڈ مافیا کو بھی کچلا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول