کراچی ، انڈر پاس کی تعمیر ، ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

کراچی ، انڈر پاس کی تعمیر ، ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں زیر تعمیر گرین لائن بس منصوبے کے تحت بدھ سے ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کے لیے متبادل راستے بنا دیئے گئے ہیں۔گرین لائن منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر پل پہلے ہی تعمیر کیے جاچکے ہیں اور اب نمائش چورنگی کے قریب واقع انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت شہر کی سب سے مصروف اور مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ کو 8 اگست سے ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا ہے ۔حکام کی جانب سے سڑک کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ بند ہونے پر متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایم اے جناح روڈ بدھ سے گرومندر سے لے کر تاج کمپلکس تک بند رہے گی۔ لیاقت آباد اور ناظم آباد سے صدر آنے والے ٹریفک کو گرومندر سے نیو ایم اے جناح روڈ اور پھر کاریڈور تھری کی جانب موڑا جائے گا۔ایم اے جناح روڈ سے ٹریفک کو صدر کی جانب موڑا جائے گا۔دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ سے کاریڈرو تھری کے ذریعے آئی آئی چندریگر روڈ پہنچا جا سکتا ہے۔