جندول ،تحصیل ثمر باغ میں زہریلی مشروم کھانے سے 2 بچے جاں بحق

جندول ،تحصیل ثمر باغ میں زہریلی مشروم کھانے سے 2 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول نمائندہ() تحصیل ثمرباغ گاوں سورہ غنڈی میں زہریلے مشروم کھانے سے دو بچے جانبحق ایک کی حالت تشویشناک ۔تھانہ ثمرباغ پولیس کو ابتدائی رپورٹ درج کراتے ہوئے بچوں کے والد گل رحیم کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز اس کے بچے باہر سے مشروم لیکر آئے اور گھر میں پکھانے کے بعد جیسے ہی کھایا اس کے تین بچوں مریم عمر 16سال سلمان عمر13سال اور علیشاء عمر6سال کی حالت غیر ہو گئی اور تینوں بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال ثمرباغ منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے مریضوں کو پشاور ریفر کیا جہاں دو بچوں سلمان اور علیشاء جانبحق ہو گئیں جبکہ مریم کی حالت اب بھی تشویشناک ہے ۔ پولیس کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے بچوں کے والد کی مدعیت میں روزنامچہ رپورٹ درج کر کے تحقیق کا آغاز کر دیا ہے اور سائنسی طریقہ کار کو استعمال میں لاکر حادثہ کی انکوائری ہوگی ۔ ایک ہی گھر میں دو بچوں کی وفات پر علاقہ میں کہرام مچھ گیا اس سلسلے میں گاوں کے مشران سمیت ممبر ڈسٹرک کونسل حاجی رحیم شاپاچہ نے صوبائی اور ضلع حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثر اخاندان سے امداد کیاجائے اور اس زہریلا مشروم کے خوب تحقیقات کیا جائے تکہ دوبارا ایسا وقع نا ہوجائے