گھوٹکی فیڈر میں پڑنے والے شگاف کو بند کردیا ہے، مشتاق شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے آب پاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی ، بین الصوبای رابطہ اور ایکساز اینڈ ٹیکسیشن مشتاق احمد شاہ نے گھوٹکی فیڈر میں 150 فیٹ شگاف پڑنے کا نوٹس لیتے ہوے ایم ڈی اریگیشن کو فوری طور پر شگاف کو بھرنے اور ایسے اقدامات لینے کی ہدایات دیں تاکہ آندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ نگراں صوبائی وزیر مشتاق احمد شاہ نے ایم ڈی اریگیشن سے فون پر بات کرتے ہوے گھوٹکی فیڈر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے آگاہی لی۔ ایم ڈی نے صوبائی وزیر مشتاق شاہ کو بتایا کہ گھوٹکی فیڈر میں شگاف گذشتہ رات پڑا تھا جسے آج صبح بھر دیا گیا ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
Back to Conversion Tool