الیکشن میں دھاندلی ، جے یو آئی اور اے این پی کے مختلف اضلاع میں مظاہرے اور ریلیا ں
پشاور ،اضلاع ( سٹی رپورٹر،نمائندہ گان پاکستان) انتخابی دھاندلیوں کے خلاف چارسدہ میں اپو زیشن پارٹیوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ جعلی الیکشن کو کسی صورت تسلیم نہیں کر تے ۔ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ از سر نو غیر جانبدار اور شفاف انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق اپو زیشن پارٹیوں کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان کی صدارت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں سلیم شاہ ،جماعت اسلامی کے سابق امید وار حاجی احسان اللہ خان ، مسلم لیگ (ن) کے صفایت اللہ اور دیگر نے 25جولائی کے انتخابی نتائج کو مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کا فوری اعلان کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر ذمہ دار اداروں نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور ایک محصوص پارٹی کو قوم پر مسلط کرکے آئینی حدود سے تجاوز کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی اور قوم پرست قوتوں کو ایک بین الاقوامی سازش کے تحت پارلیمنٹ سے نکالا گیا جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امید واروں کو خود اپنی کامیابی کا یقین نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہاکہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف اس وقت تک جدو جہد جاری رکھیں نگے جب تک ملک میں دوبارہ انتخابات کا اعلان نہیں کیا جا تا *جے یو آئی ضلع صوابی نے مرکزی و صوبائی قائدین کی اپیل پر پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں ردو بدل کے خلاف صوبائی نائب اور ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش اور مرکزی نائب ا میر مولانا فضل علی حقانی کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر تین گھنٹے تک پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند رکھا ۔ اس دوران دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مظاہرین موٹر وے پر دھرنہ دے کر فراڈ الیکشن نہ منو،سیاست میں مداخلت نا منظور ، الیکشن کمیشن آف پاکستان مستعفی ہو جائے اور دیگر نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر صوبائی نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش اور مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جے یو آئی سمیت متحدہ اپوزیشن میں شامل تمام جماعتوں نے دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو یکسر مسترد کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی عمل شفاف اور غیر جانبدارانہ طور پر یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہایہ پُر زور احتجاجی مظاہرہ مطالبہ کر تا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تمام عملہ مستعفی ہو کر ملک بھر میں حالیہ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور جلد از جلد نئے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے لئے تاریخ مقرر کیا جائے*کاٹلنگ الیکشن نامنظور۔ ایم ایم اے کا احتجاج ۔ سینکڑوں افراد کی شرکت۔ کاٹلنگ میں سڑک بلاک۔ الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست نعرے بازی۔ کاٹلنگ میں ایم ایم اے پی کے 48اور پی کے 49کے صوبائی سابقہ امیدواران حافظ اختر علی پی کے 49کے ابراھیم بلند، تحصیل کاٹلنگ کے ناظم اعلی ٰ مولانہ امداد اللہ کی قیاد ت میں حالیہ الیکشن کی دھاندلی کے خلاف صاحبزادہ پٹرول پمپ سے احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ الیکشن میں دھاندلی کے نعرے درج تھے۔ جلوس بازار میں داخل ہو کر مدھو چوک میں جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ جلوس کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں نے سلیکشن کروانا تھا تو نام نہاد الیکشن کیوں کراتی رہی۔ جس میں علماء کو ٹارگٹ بنا رکھا تھا۔ ہمارے علماء کی عزتوں کو تار تار کیا۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں بد ترین دھاندلی کرائی گئی۔ جبکہ ایک پارٹی کو پاک شفاف قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ہرگز قبول نہیں ۔ انھوں نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا*25جولائی کے عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی اورتحریک انصاف کو جعلی مینڈیٹ دینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنی ذمہ داری آئینی وقانونی طریقے سے نہ نبھانے کے خلاف ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانافضل الرحمان کے خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مکمل پہیہ جام رہا ۔ قریشی موڑ پر ایم ایم اے خصوصاًجے یوآئی(ف) کے کارکنوں ،عہدیداران نے ایم ایم اے وجے یوآئی کے ضلعی امیر وممبر صوبائی مولانالطف الرحمان اورجے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان کی قیادت میں ڈیرہ بھکر روڈ ، ڈیرہ کراچی روڈ اورڈیرہ پشاوررودڈکو صبح سویرے سے ہر قسم کی ٹریفک کو بلاک کرکے جام کردیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں لوڈٹرالرز ، مسافربسیں ، ٹرک ودیگربھاری وہلکی گاڑیاں جام ہوگئیں ۔ مسافروں کوشدید تکلیف کاسامناتاہم احتجاجی مظاہرہ قائدین کی شاندارکارکردگی اورپولیس کے اچھے رویے کی وجہ سے پرامن رہا ۔ مظاہرے میں تحصیل امراء ونظماء، ضلعی عہدیداران جے یوآئی قاری کفایت اللہ ، ایازچھینہ ، قاری محمد اعجاز ، چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ، مولاناقاسم جان، حافظ محمدشاہد، تحسین اللہ گنڈہ پور،تحصیل ناظم پروآسردار امتیازبلوچ ،سابق ضلع ناظم حاجی عبدالرؤف اورعطاء اللہ شاہ ودیگرشامل تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے ضلعی سینئر نائب امیر مولاناعبیدالرحمان اورضلعی جنرل سیکرٹری احمدخا ن نے کہاکہ 25جولائی کو خلائی مخلوق نے آراوز اورالیکشن کمیشن کی مددسے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اورعوام کے فیصلوں کو تبدیل کرکے یہودونصاریٰ کی ایجنٹ جماعت پی ٹی آئی کو اکثریت دلوائی لیکن یہ جعلی مینڈیٹ ہم ہضم نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب فیصلے ووٹ کی پرچی سے نہیں ہونے تھے توالیکشن پر قوم کا بیس ارب کیوں ضائع کیا ۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکا ۔وہ استعفیٰ دے اورعام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو قرارواقعی سزادی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کواگرکسی اندورنی یابیرونی طاقت نے یہ ٹاسک دیاہے کہ اسلامی قوانین کوختم کیاجائے اسلامی کلچر کو تبدیل کرکے یورپی کلچرمیں تبدیل کیاجائے ۔ قادیانیوں کو کافرقراردینے والی ترمیم میں تبدیلی کی جائے توایساعمران خان توکیاکسی کوبھی نہیں کرنے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی قائدین کے حکم پر احتجاجی مظاہرے پہیہ جام کرتے رہیں گے اورہرقسم کی قربانی دینے کے لیے تیاررہیں گے ۔مظاہرین سے سابق ضلع ناظم حاجی عبدالرؤف ، تحصیل امیر قاری محمد اعجاز ، قاری کفایت اللہ ، ڈسٹرکٹ ممبر نوراصغر وزیر ، مولاناعبدالصمد نے بھی خطاب کیا*الیکشن 2018کے انتخابی نتائج مسترد۔ایم ایم اے قائدین کی کال پر ضلع ہنگو میں ہزاروں کارکنان کا قافلہ ڈویژنل سطح پر احتجاجی مظاہرہ کے لئے کوہاٹ پہنچ گیا۔عوامی مینڈیٹ چوری کر کے جمہوریت کا گلہ دبانے کی کوشش کی گئی۔چور دروازے سے اقتدار کی منتقلی تاریخ کا بدنما داغ ہوگا۔سابق ایم پی اے مفتی سید جنان،مفتی عبید اللہ و دیگر مقررین کا موقف۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018کے انتخابی نتائج کے خلاف ملک بھر کی طرح ضلع ہنگو میں بھی ایم ایم اے نے احتجاجی شیڈول مرتب کرتے ہوئے ضلع ہنگو کے 19یونین کونسلوں سے عہدیداران ،علماء کرام اور مقامی قائدین کی قیادت میں ہزاروں سیاسی کارکنان کے قافلے ڈویژنل سطح پر احتجاج میں شرکت کے لئے کوہاٹ پہنچ گئے ۔ کوہاٹ روانگی سے قبل انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔اس موقع پر سابق ایم پی اے مفتی سید جنان ، سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ الیکشن 2018کے دوران انتخابی نتائج کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تبدیل کر کے فرد واحد کی حکمرانی کے لئے شارٹ کٹ استعمال کی گئی اور عوامی مینڈیٹ اور عوامی جمہوری رائے کو ہاؤں تلے مسخ کر کے بد ترین تاریخ رقم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی اور چور دروازے سے جمہوری اقدار کا خون کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری حقوق کے حصول تک استحصال کا نشانہ بننے والی ایم ایم اے سمیت سیاسی جماعتیں اپنے اپنے قائدین کی سر پرستی میں احتجاجی تحریک جاری رکھی گی* قائد جمعیت کے حکم پر ملک بھر کی طرح کوھاٹ میں بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا احتجاج میں کارکنان نے جماعتی پرچم اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گوہر سیف اللہ خان‘ سابقہ ایم پی اے ھنگو مفتی سید جنان‘ سابقہ ضلع ناظم ھنگو مفتی عبیداللہ‘ عزیز الرحمن اشرفی‘ حاجی جمیل پراچہ‘ مولانا شیراز‘ ضلعی امیر عبدالحئی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن جو سلیکشن تھی‘ میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی جس میں خلائی مخلوق اور الیکشن کمیشن برابر کے شریک تھے ایک منصوبہ کے تحت صرف لاڈلے کو نوازا گیا ہے جبکہ ایم ایم اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی جو کہ قابل مذمت ہے مقررین نے مزید کہا کہ اس سلیکشن کے خلاف ہر فورم پر شدید احتجاج کیا جائے گا مقررین نے چیف الیکشن کمشنر سے فوراً مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ایم پی اے کے 81 میجر (ر) شاہ داد خان‘ حاجی غلام حبیب‘ ضلعی کونسلر بلی ٹنگ محمد فہیم‘ سابقہ امیر جے یو آئی عبدالرحیم سمیت کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر گو عمران گو اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔* بدھ کے روز شیرگڑھ کے مقام پر جمعیت علماء اسلام (ف) نے انتخابی دھاندلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی نکالی گئی اور شیرگڑھ کے مین بازار میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا احتجاجی جلسہ اور ریلی میں جے یو آئی کے ہزاروں کارکنان سمیت ،جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مقامی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی جلسہ سے این اے 22سے ایم ایم اے کے حالیہ انتخابات میں ہارنے والے امیدوار سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم اور پی کے 55میں ناکام امیدوار فضل ربانی ایڈوکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزجمعیت علماء اسلام نے شیرگڑھ کے مقام پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح حالیہ انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی نے شیرگڑھ کے مین بازار میں ایک بہت بڑے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی ریلی اور احتجاجی جلسہ میں جمعیت علماء اسلام کے ہزاروں کارکنان سمیت ،جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی جلسہ سے ایم ایم اے کے ضلعی امیر اور این اے 22سے ناکام ہونے والے امیدوار مولانا محمد قاسم،پی کے 55سے ایم ایم اے کے ہرائے گئے امیدوار فضل ربانی ایڈوکیٹ، سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان، حافظ محمد سعید،مولانا قیصرالدین اور کریم خان نے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ پاک اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے الیکشن کمیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے آر ٹی ایس سسٹم خراب نہیں تھا بلکہ الیکشن کمیشن نے بند کرایا تھا بیشتر پولنگ سٹیشن کے نتائج فارم 45کی بجائے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو سادہ کاغذ پر لکھوائے گئے جگہ جگہ سے بیلٹ پیپر ز بکھرے ملے کئی جگہوں پر بیلٹ پیپروں کو جلادئیے گئے دوبارہ گنتی میں آر او سمیت پورا عملہ نے مکمل طرفداری کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن الیکشن نہیں سلیکشن تھا منظم منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے نمائندوں کو جتوایا انہوں نے کہاکہ بظاہر عوام این اے 22سے ایم ایم اے کے امیدوار مولانا محمد قاسم کے ساتھ تھے جبکہ نتائج کے مطابق اکثریتی ووٹ پی ٹی آئی کے سابق ناکام ایم این اے علی محمد خان کے پلڑے میں ڈالے گئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو گنتی میں سے قبل پولنگ سٹیشنوں سے باہر نکال دئیے گئے *