این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت 9اگست تک ملتوی

این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت 9اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت 9اگست تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت 13 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔نیب کے مطابق ملزمان نے کورنگی میں این آئی سی ایل کی دس ایکڑ زمین سستے داموں فروخت کی۔سستی زمین فروخت کرنے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔عدالت نے وکلا کی جانب سے بائیکاٹ پر ریفرنس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، امین قاسم داد اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ ایازی نیازی کا پیراڈائز لیکس میں بھی آیا تھا۔