کراچی: لیاری میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے عیدولین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔جاں بحق لڑکی کی شناخت 16سالہ حنیفہ کے نام سے کی گئی ہے جبکہ زخمی شخص در محمد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی پر مزاحمت کا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔