کوئٹہ کے54وکلاء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیاجائیگا،شوکت عزیز

کوئٹہ کے54وکلاء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیاجائیگا،شوکت عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( وقائع نگار خصوصی)کوئٹہ دھماکہ 54وکلاء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔دہشتگردی کیخلاف وکلاء کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔2سال قبل کوئٹہ کچہری اور بعدازاں سنٹرل ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکوں میں 54وکلاء کی شہادت کا واقع ناقابل فراموش ہے۔آزاد کشمیر بارکونسل کے وائس چیئرمین شوکت عزیز ایڈووکیٹ نے کوئٹہ سانحہ میں 54وکلاء کی دوسری برسی میں اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وکلاء آئین اور قانون کے محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف وکلاء کی قربانی پاکستان کی تاریخ کا اندوہناک وقاقع ہے۔وکلاء کو نشانہ بنا کر عوام کو انصاف سے دور رکھنے اور ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی سازش کی گی۔انہوں نے کہا کہ صدر سینٹرل بار کوئٹہ کے ساتھ اظاہر یکجہتی اور تیمار داری کیلئے ہسپتال میں موجود وکلاء کو خون میں نہلانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مسحق نہیں۔آزاد کشمیر بار کونسل کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے 54وکلاء کے ورثاء اور زخمی ہونے والے وکلاء کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس با عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پہلے سے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس طرح کے دھماکے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔