پاکستان کی نامزد سفیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایران میں پاکستان کی نامزد سفیر رفعت مسعود نے کل 7 آگست 2018 کو ایران میں اپنے تقرری کے اسناد کی کاپی ایران کے وزیر خارجہ کو پیش کی۔ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے باھمی تعلقات پہ اظھارخیال کرتے ھوئے امید کی کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام سے باھمی تعلقات میں مزید بھتری آئے گی۔سفیر پاکستان رفعت مسعود ایک تجربے کار سفارت کار ھیں۔وہ ناروے، انگلستان، امریکا، ترکی ،فرانس اور انڈیا میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ وزیراعظم سیکریٹریٹ اور وزارت خارجہ میں اھم عھدوں پہ فائز رھی ہیں۔ انکو فارسی زبان پہ عبور حاصل ھے ۔