راولپنڈی،ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 9ملزمان گرفتار

راولپنڈی،ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 9ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 09 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت ڈھوک کالا خان روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان ارشد ، ، عثمان ، ذیشان ، رضوان اور حماد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پستول 30بور معہ 20روند جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت ڈھوک مائی سرور کے مقام پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان نوید ، حسن ، جنید اور عمر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پستول 30بور معہ 13روند برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر