مظفرآباد،المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی جسمانی معذورافراد کا فری میڈکل کیمپ 11اگست کولگائیگی

مظفرآباد،المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی جسمانی معذورافراد کا فری میڈکل کیمپ ...

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام جسمانی معذورافراد کا فری میڈکل کیمپ 11اگست کو لگایاجائے گا‘ فری کیمپ میں جسمانی معذورافراد کی بحالی کیلئے پاکستان بھرمیں کام کرنے والے ادارہ ’’ری ہیبلیٹیشن سنٹرفار فزیکلی ڈس ایبل‘‘(RCPD) پشاورکے ماہرین کی 11رکنی ٹیم خصوصی طورپر مریضوں کا معائینہ کرنے اور ممکنہ علاج معالجہ تجویزکرنے کیلئے 10اگست کو مظفرآباد پہنچ جائے گی۔ المصطفےٰ ویلفیئرسوسائٹی کے ادارہ بحالی جسمانی معذوراں اورآرسی پی ڈی پشاور کے اشتراک سے جسمانی معذورافراد کا فری کیمپ المصطفیٰ کمپلیکس میں لگایاجائے گا۔کیمپ کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ان کاکہناتھا کہ آر سی پی ڈی پشاور نے ہی المصطفیٰ میں موجود ادارہ بحالی جسمانی معذوراں کا اکتوبر 2003ء میں آغاز کیا تھا ۔اس ادارہ سے اب تک ہزاروں افراداستفادہ کرچکے ہیں اور زلزلہ 2005ء کے بعد اس ادارہ کی افادیت میں مذیداضافہ ہوا جب زلزلہ میں معذورہوجانیوالے افراد کی بحالی کا آغازکیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیرانتظام ادارہ بحالی جسمانی معذوراں تسلسل کے ساتھ جسمانی معذورافرادکی بحالی اور بہتری کیلئے خدمات انجام دے رہاہے اوراس ادارہ کی وجہ سے بہت سے معذورافراد کی زندگیوں میں انقلاب آیاہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی کسی جسمانی معذور کو جانتے ہیں وہ کیمپ میں لے کر آئیں تاکہ ان کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ جسمانی معذورافرادکے فری میڈیکل کیمپ میں رجسٹرد مریضوں سمیت آنے والے تمام افراد کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور ان کی بہتری و بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر