اسد عمر بھی اپنے قائد کی طرح یوٹرن لے رہے ہیں،وقار مہدی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ضلع شرقی کے صدر محمد اقبال ساند اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی طرح ان کے رہنما بھی ایک ہی طوطی بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے 100دن کی تبدیلی کا منشور پیش کیا تھا اب وہ بھی اپنے قائد عمران نیازی کی طرح یوٹرن لے رہے ہیں اور ملک وقوم کو بے وقوف بنانے کے مشن پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں جو جھوٹی تبدیلی کے دعوے کئے تھے وہ منظر عام پر آنے کے بعد مزید یوٹرن ملک وقوم کو نقصان پہچاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی جب نیب عدالت میں پیش ہوئے اور جس طرح ان کے آگے پیچھے سکیورٹی اور گزار گاہوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات تھے وہ ان کی تبدیلی اور دعوے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں الزام، جھوٹ اور گالم گلوچ کے سوا کچھ عملی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست گالی سے شروع ہو کر نالی پر ختم ہوتی ہے۔تبدیلی اور انصاف کے دعوے کرنے والے عوامی مینڈیٹ ہر ڈاکہ ڈال کر اقتدار حاصل کرنے کو کون سا انصاف سمجھتے ہیں۔