جامعہ کراچی اور کے ایم سی زمین کی ملکیت کا تنازع

جامعہ کراچی اور کے ایم سی زمین کی ملکیت کا تنازع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی اور کے ایم سی زمین کی ملکیت کا تنازع،جامعہ کراچی نے میڈیکل کالج کی زمین واگزار کرانے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ریسٹورنٹ مالکان نے دعوی کیا کہ کے ایم سی کو ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعلیم کے ساتھ بھونڈا مذاق جاری ہے، کبھی زمینیں ہتھیائی جاتی ہیں تو کبھی اسکولوں پر قبضے کیئے جاتے ہیں۔بدھ کوجامعہ کراچی بھی اپنی میڈیکل کالج کی زمین واگزار کرانے کیلئے میدان میں آگئی۔تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔جامعہ کراچی کے سیکورٹی ایڈوائزرڈاکٹرزبیرنے اس ضمن میں بتایاکہ ریسٹورانٹ مالکان نے یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کررکھا تھا۔کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ انتظامیہ نے مزاحمت کی ۔بحث کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ریسٹورنٹ مالک نے الزام عائد کیا کہ کے ایم سی ماہانہ کرایہ وصول کرتی ہے۔جامعہ کراچی انتظامیہ کا موقف ہے کے یہ زمین ہماری ملکیت ہے اگر دوبارہ قبضے کی کوشش کی گئی تو دوبارہ کارروائی کرینگے ۔