کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،شہزاداعوان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 116 سے نو منتخب ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم کراچی کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔عمران خان کے 100 دن کے پلان کو حتمی شکل دیں گے اور عوام کو اصل تبدیلی کا مطلب بتائیں گے۔بدھ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاداعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں نے بلدیہ ٹان اور کراچی کی دیگر پارٹیوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے مخالفین سے اپنی شکست برداشت نہیں ہورہی ہے مخالفین اب اونچے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں مخالفین کو بلدیہ ٹان کی عوام نے مسترد کردیا اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں پر ووٹ کی شکل میں مکمل بھروسہ کا اظہار کیا اور ہم ان کی امیدوں پر پورا ترین گے انہوں نے کہا کے مخالفین نے اپنی انتخابی مہم میں کہا کہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے میں ان کو بتانا چاہتا ہوں تمہارا مقابلہ خلائی مخلوق سے نہیں ستائی مخلوق سے ہے میں جانتا ہوں ہے پی ایس 116 سے منتخب پاکستان مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں کو کتنا فنڈ ملا ہے جو انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود پر نہیں بلکے اپنی فلاح و بہبود پر لگایا ہے اگر یہ بلدیاتی نمائندے اپنے فنڈ کا 5 فیصد بھی عوام پر خرچ کرتے تو مجھے ان کے اپنے گھر سے اتنے ووٹ نہیں ملتے ۔عوام الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر چکے تھے کے اس بار مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کو منتخب کرنا ہے ہم نے بلدیہ ٹان کے عوام کی اقتدار میں آنے سے قبل بھی بہت خدمت کی ہے اور عوام اس خدمت کو پچھلے دس سالوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر 5 سال قبل ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر صرف اس وجہ درج کی گئی کیونکہ میں عمران خان کے نظریے اور سوچ کو بہت تیزی سے عوام میں مقبول کر رہا تھا ۔ میرا نام آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طور پر ایف آئی آر میں ڈالا گیا مجھے پیپلز پارٹی سمیت دیگر مخالفین نے بلیک میل کرنے کرنے کی کوشش کی مگر ہم ان کی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں ہیں ہماری سیاسی تربیت میں عمران خان نے ہمیں بتایا ہے کہ کبھی ظالم کے آگے جھکنا نہیں یہ ہمیں جتنا بلیک میل کریں گے عوام میں ہماری اتنی ہی مقبولیت ہوگی ہمیں ان سے کسی طرح کا کوئی ڈر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے مجھ اعتراض اس لیے دائر کیے ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں میں نے ان سے اس پیسہ کا حساب لینا ہے جو انہون نے بلدیہ ٹان کے عوام کے نام پر فنڈ لیا اور وہ ہڑپ کر گئے یہ لوگ ڈر گئے ہیں انکو حساب دینا ہوگا کہ انہوں نے کروڑوں کا فنڈ بلدیہ میں کہاں لگایا ہے۔