بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر نا چاہتا ہے،میراکبرخان
مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر نا چاہتا ہے اور کشمیریوں سے ان شناخت ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے جس کو تمام کشمیری ملکر ناکام بنایں گئے دنیا بھر کے کشمیری کو35-A کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں ہے تحریک آزادی کشمیر کو مزید فعال کرنے کے لئے ہرقسم کی سیاسی اورسفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی پاکستان اور جموں وکشمیر کے درمیان ایک اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے جو کسی صورت میں بھی کمزور نہیں ہو سکتا ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں میں ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کرنے میں پوری دنیا میں مقیم کشمیری بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں جسے مزید موثر بنانے کے لئے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے انہیں مدد اور رہنمائی ہر وقت حاصل رہے گئی کشمیری عوام اپنے اْس بنیادی حق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں جسے عالمی طاقتوں نے اقوام متحدہ میں تسلیم کر رکھا ہے اور ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر اسے غصب کر رکھا ہے بیرون ممالک میں مسئلہ کشمیر کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور تارکین وطن مظلوم کشمیری کی آواز کو پوری دنیا میں آجاگر کر نے میں اپنا کردار ادا کر یں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے حالیہ دنوں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بھارتی قابض افواج ریاستی دہشت گردی مرتکب ہو کر کبھی بھی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی پرامن تحریک کو دبا نہیں سکتاانہوں نے حریت رہنماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ بھارت کی طرف سے حریت قیادت کومسلسل پابند سلاسل رکھے جانے کے باوجود انہوں نے اپنی آزادی کی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والی جامع رپورٹ جس میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ایک لمبی فہرست شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پاکستانی اور کشمیریوں کی ذمہ داری ہے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لایا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم کشمیری تارکین وطن پوری دنیا میں سفارتی محاذ پر تحریک آزادی کشمیر کے لئے کلیدی کردار کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں