پتنگ بازی کیخلاف سخت قانون سازی کی جائے،انتخاب سوری

پتنگ بازی کیخلاف سخت قانون سازی کی جائے،انتخاب سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پتنگ کی ڈورسے ہو نے والے واقعات کا نوٹس لیاجائے ۔پتنگ بازی اور ہرطرح کی ڈور کے استعمال پر پابندی عائد کرکے اس کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے ،گزشتہ تین روزمیں ہونے والے واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرکے سزائے موت دی جائے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ لیاقت آباد میں 10سالہ بچی طیبہ کے گلے پر پتنگ کی ڈورپھرنے سے ہونے والی موت اور ماڑی پور روڈ پر نیوی ملازم مسعود اصغرکے گلے پر دھاتی ڈور پھرنے کے واقعہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے ،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں ،اگر اس وقت روک تھام کی جاتی تو یہ واقعات پیش نہ آتے ۔ایسے واقعات کی روک تھام ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کی وہ کسی کی قیمتی جانوں نے کھیلے