گل پلازہ مینجمنٹ کابزنس مین گروپ کی حمایت کا اعلان
کراچی(پ ر) گل پلازہ مینجمنٹ کے سر پرست اعلی رفیق جاپان والا، وائس چیئرمین تنویر پاستا اور صدر ابوطالب نے پیٹریاٹ بزنس مین گروپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا، گل پلازہ مینجمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی قیادت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں متحرک اور انتہائی مثبت کردار اداکرتے ہوئے اسے موثر بنائے گی، نیزگل پلازہ مینجمنٹ کا کہنا تھاکہ موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی قیادت(چیئرمین افضل چانڈیا، امجد چانڈیا،مزمل چاپل،فرحان احمدانی) کے ویژن حوصلہ افزاء ہے اور یہ تاجروں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔