ڈکیت گروہ کے کارندے عدالتی تحویل میں جیل روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا ہے ۔بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزمان زبیر اور حمزہ کو پیش کیا ۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھینتے تھے ۔ملزمان کو گزشتہ روز تھانہ بریگیڈ کی حدود سے گرفتار کیا گی ہے ۔ان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے ۔عدالت نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا ہے ۔