حسین لوائی کی درخواست ضمانت کی سماعت 9اگست تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت عدالتی امور معطل ہونے کے باعث 9اگست تک ملتوی کردی گئی ہے ۔بدھ کو بینکنگ کورٹ منی لانڈرنگ کیس میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہوسکی عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 9اگست تک کے لیے ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ حسین لوائی اورطحہ رضا کی درخواست ضمانت پر ان کے وکلا دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کے دلائل باقی ہیں جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسرگزشتہ تین سماعتوں سے پیش نہیں ہو ئے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر دلائل کے لیے پیش نہ ہوئے توعدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی جبکہ ایف ائی اے نے مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار دیا تھا۔