صوابی ،مختلف واقعات میں 2 جاں بحق 4 زخمی
صوابی( بیوورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ کچکول سکنہ غریب آباد صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن مسماۃ(ص)کو اپنے بھتیجے محمد عارف نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ۔دریں اثناء کرنل شیر کلے کے مقام پر سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوید علی سکنہ ترکئی جاں بحق جب کہ وین ڈرائیور سکندر حیات سکنہ بام خیل شدید زخمی ہو گیا۔ موضع تورڈھیر میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک معصوم بچہ زعفران او ر موضع بام خیل میں رکشہ کی ٹکر سے ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ #