تخت بھائی میں 5 سالہ کمسن بچی کی تشدد زدہ نعش برآمد

تخت بھائی میں 5 سالہ کمسن بچی کی تشدد زدہ نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تخت بھائی کے علاقہ ڈھنڈاو پتو ں کلے سے تعلق رکھنے والی پا نچ سالہ کم سن بچی حسینہ ولد مفتی حبیب الرحمن جو منگل کے دو پہر گھر کے سامنے سے پر اسرار طور پر لا پتہ ہو ئی تھی ۔ جس کی تشدد شدہ لاش بدھ کے روز نزدیک گنے کے کھیتوں سے ملی ۔ جس کے ہاتھ پا ؤں ناڑے سے با ندھے ہو ئے تھے ۔ جس کی جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور گلے پر انگلیوں کے نشا نات تھے جس سے اس کی موت واقعہ ہو ئی تھی۔ والدین کے مطابق کمسن بچی منگل کے روز دو پہر کے وقت اچا نک لا پتہ ہو گئی تھی۔ جس کے بعد ان کے رشتہ داروں اور علا قے کے مکینوں نے رات بھر ان کو تلاش کیا لیکن ان کا کو ئی سوراغ نہیں ملاتا ہم بدھ کے روز قریبی کھیتوں سے ان کی لاش ملی۔ علاقے کے لو گوں اور پو لیس نے ان کی لاش کو کھیتوں سے اٹھا کر پوسٹ مارٹم کے لیئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔ جن کی میڈیکل رپورٹ آنا با قی ہے۔ کمسن بچی کی والد حبیب الرحمن اپنے گھر کے قریب علا قے کے بچوں کی پڑھائی کے لیئے دینی مدرسہ چلا رہے ہیں اورقریبی گاؤں کی مسجد میں اما متی کرتا ہے ۔واقعہ کے اطلاع ملتے علا قے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تخت بھائی پو لیس نے مقدمہ در ج کر کے نہا یت باریک بینی سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔