خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹ تنظیموں کا موٹر وے پولیس کیخلاف 16 اگست کو احتجاج کا اعلان

خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹ تنظیموں کا موٹر وے پولیس کیخلاف 16 اگست کو احتجاج کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخواکے ٹرانسپورٹ تنظیموں نے محکمہ ٹرانسپورٹ،موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے اورموٹروے پولیس کی جانب سے بے جا تنگ کرنے کیخلاف16اگست بروزجمعرات پشاورسمیت صوابی،رشکئی اورولی انٹرچینج پرگاڑیوں کے ہمراہ پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیاہے۔جنرل بس سٹینڈپشاورمیں پبلک ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن،شاہین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،متحدہ ٹرانسپورٹ اورراولپنڈی اسلام آبادہائی ایسوسی ایشن کے عہدایداروں کا اجلاس متحد ہوا جس میں صدر خان زمان آفریدی، نورمحمد مہمند، صاحب شاہ یوسفزئی اور محمدعالم سیمت کیثر تعداد میں ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن عہدایداروں نے کہاکہ روٹ پرمٹ ٹیکس اور ٹول پلازہ ٹیکس میں اضافہ کردیا گیاہے جبکہ موٹروے پولیس بھی بے جا تنگ کررہی ہے جس کیخلاف جمعرات 16 اگست کو بھرپور احتجاج کرینگے اور تمام اضلاع کے ہائی ایس اور بکسہ ڈارئیور اپنی اپنی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سیمت پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ ٹرانسپورٹروں نے کہاکہ حکومت نے سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات مہنگا کردیااور آر ٹی اے نے روٹ پرمٹ ٹیکس میں اضافہ کردیاہے جبکہ دوسری جانب سٹینڈٹیکس اور موٹروے ٹول پلازہ ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے زندگی اجیرن بن گئی ہے اور وفاقی وصوبائی حکومت ٹیکسوں میں اضافہ کو واپس لے کر ٹرانسپورٹ کے شعبے کو زبوحالی ہونے سے بچایا جائے بصورت دیگر پہیہ جام ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کرینگے۔