ڈی آر سی کمیٹیوں سے انصاف کی فراہمی قابل ستائش ہے :سی سی پی او
پشاور(کرائمز رپورٹر)ڈی آر سی کمیٹیوں کے ذریعے عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی قابل ستائش ہے جس کی وجہ سے پولیس اور عدالتوں پر دباؤ کم ہو ا ہے کمیٹیوں کے قیام کا بنیادی مقصدعوام کو فوری اور بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں ضلع پشاور میں قائم کئے گئے ڈی آر سی کمیٹیوں کے ممبران کیساتھ خصوصی اجلاس کا ا نعقاد کیا گیا جس میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض ،ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز وسیم خلیل سمیت تینوں ڈی آر سی کمیٹیوں کے معززممبران اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔اس دوران سی سی پی او پشاور نے ڈی آر سی ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کے ذریعے مظلوم عوام کو سستے انصاف کی فراہمی قابل ستائش عمل ہے انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹیوں کے قیام کی وجہ سے پولیس اور عدالتوں پر دباؤ کم ہو ا ہے سائلین کو فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے ان کے درمیان باہم رضامندی سے تصفیہ کرنا کمیٹیوں کی کامیابی کی زندہ مثال ہے ۔اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ پولیس اور ڈی آر سی ممبران کا بنیادی مقصدعوام کو فوری اور بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی کی وجہ سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوا ہے جبکہ قلیل عرصہ میں کامیابی کے ساتھ روزمرہ کے مسائل جیسے جائیدادتنازعہ، رقم لین دین اور دیگر گھریلو تنازعات کو قلیل عرصہ میں حل کرکے عوام کی توجہ حاصل کر نے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ عوام / سائلین کا بڑی تعدادمیں ڈی آر سی کمیٹیوں کورجوع کرنااس کی مقبولیت کا بین ثبوت ہے ۔ اس موقع پر ڈی آر سی ممبران نے مزید بہتر کارکردگی کی خاطر مختلف تجاویز پیش کیں اورفیصلہ کیا گیا کہ ڈی آر سی میں حل کئے گئے تنازعات /شکایات کی سوشل میڈیا پر مناسب تشہیرکی جائے گی تاکہ عوام میں ڈی آر سی سے متعلق آگاہی و پیدا کرکے ان کوڈی آر سی کی طرف مائل کیا جا سکے ۔
Back to Conversion Tool