نامزد وزیراعظم نے بغیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں پر سفر کیا‘ بابر اعوان

نامزد وزیراعظم نے بغیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں پر سفر کیا‘ بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں پر سفر کیا‘ عمران خان نے احتساب عدالت پشاور میں پیش ہو کر تاریخ رقم کردی۔ بدھ کو بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نامزد وزیراعظم نے احتساب عدالت پشاور میں پیش ہو کر تاریخ رقم کردی۔ نامزد وزیراعظم عمران خان نے غیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں پر سفر کیا۔ عمران خان نے سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی نہیں کی عمران خان نے غیر ارادی طور پر کیمروں کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی۔ عمران خان سب سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کا خرچ کم کریں گے۔ مشورہ ہورہا ہے وزیراعظم ہاؤس میں کون سا اعلیٰ ترین ادارہ بنایا جائے۔ عمران خان اداروں میں سادگی لے کر آئیں گے جو مستقل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی جگہ اقربا پروری نہیں ہوگی میرٹ کا راج ہوگا۔
بابر اعوان