پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میں نالوں اور خوڑوں میں نہانے اور خواتین اور بچوں کے نالوں اور خوڑ میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔