مردان پولیس کی بہتر سہولیات کیلئے نئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کا افتتاح

مردان پولیس کی بہتر سہولیات کیلئے نئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی مردان اختر حیات گنڈاپور نے مردان پولیس کی بہتر سہولت کیلئے نئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔موبائل جی ایس ایم سسٹم کی وجہ سے مردان پولیس کو ہرقسم کیسز میں مجرم تک رسائی کی سہولت آسانی سے میسر ہوگی، خیبر پختونخواہ پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مردان اختر حیات نے ڈی پی او آفس مردان میں نئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے کیلئے نئی ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کا باقاعدہ ا فتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے نئی ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردان پولیس کی ہرقسم کیسز میں پولیس کی مجرم تک رسائی میں اب آسانی پیدا ہوجائیگی۔خاص کر اُن کیسزمیں جن میں موبائیل نمبروں یا شناختی کارڈ نمبرز ٹریس ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا اب ایک ایس ایم ایس کی وجہ سے ملزم کے شناختی کارڈ، موبائیل نمبر اور پتہ تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی۔ عوام کوسہولیات پہنچانا پولیس کا نصب العین ہے ہم پولیس تھانہ جات کو عوامی فلاحی مراکز بنائینگے جہاں پر تمام شہری بلاخوف وجھجھک اپنے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کرسکیں گے۔