کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے گرفتار

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صدر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں اور ایکسپائر اشیاء فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کرلیا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے چھوٹی اور بڑی لعل کرتی ‘ باڑہ گیٹ پھاٹک اور سواتی گیٹ پھاٹک میں واقع نانبائی کی دکانوں ‘ فروٹ فروشوں ‘ ہوٹل اور جنرل سٹوروں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اس دوران عسکری سپر سٹور سے پانچ اور ملک ریاض سپر سٹور سے پندرہ ایکسپائر جوس اور ملائی کے ڈبے برآمد کرلئے جبکہ لعل کرتی میں واقع قصائی ناغے کے دن جانور کو خود ذبح کر رہا تھا جس کو حراست میں لے لیا ۔ اس کے علاوہ تین نانبائیوں کو کم وزن روٹی ‘ سر کے بال چھوڑنے اور ہیڈ کور اور دستانے نہ پہننے پر جبکہ ایک ہوٹل کو خراب ٹماٹر استعمال کرنے پر سات دکان کے مالکان کو نوٹس جاری کر کے عدالت طلب کرلیا جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔