تنگی ،کتب شاپ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

تنگی ،کتب شاپ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تنگی(نمائند ہ پاکستان)تنگی میں کتابوں کے دوکان میں آتشزدگی ۔ آتشزدگی سے دوکان میں پڑے فوٹو اسٹیٹ مشینیں ،لیپ ٹاپس ،کتابیں اور پانچ لاکھ روپے نقدی جل کر خا کستر ہوگئی ۔ گزشتہ شب خالد بک سیلرز کی دوکان میں رات ایک بجے نامعلوم وجوہا ت کے بناء پر آگ لگ گئی ۔آدھی رات کو لگے آگ کو فائر بریگیڈ نے گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجھایا تاہم آگ نے اپنا کام کردیا تھا ۔مالک دوکان خالد نے میڈیا کے نمائندوں ے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے رات کو ڈیڑھ بجے کا ل آئی کہ اپکی دوکان میں آگ لگی ہے آکرد یکھا تو فا ئیربریگڈ آگ بھجانے میں مصروف تھا ۔فائیر بریگڈ کی گھنٹو ں کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی سے دوکان میں پڑے تین فوٹو سٹیٹ مشینیں ،تین لیپ ٹاپس ،پانچ لاکھ روپے نقدی ،اور لاکھوں روپے کے کتابیں اور اسٹیشنری جل کر خاکستر ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی منتخب نمائندے یا متعلقہ افسران نے رابطہ نہیں کیا ۔ انہوں نے حکومت اورمخیر حضرا ت سے مالی تعاون کی اپیل کی ۔