کوہاٹ سے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 سمگلرز گرفتار

کوہاٹ سے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 سمگلرز گرفتار

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پولیس نے چرس کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے۔کاروائی میں منشیات کے دو بین الصوبائی سمگلروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات کے خلاف نتیجہ خیز کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان کو ملنے والی ایک خفیہ اطلاع کی تصدیق کے بعد ایس ایچ او تھانہ استرزئی قسمت خان نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ علی زئی کی حدود میں زیارت شیخ یوسف کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران بوریاں اٹھائے دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم رکنے کی بجائے بھاگ نکلتے ہوئے دونوں افراد نے راہ فرار اختیار کی جنہیں طویل تعاقب کے دوران نہایت حکمت علی سے گھیر لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران بوریوں میں بند مجموعی طور پر دس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے منشیات کے دونوں سمگلروں وجاہت حسین سکنہ استرئی اور نواز خان سکنہ اورکزئی کو گرفتار کرلیا۔چرس کی بھاری کھیپ سمیت حراست میں لئے گئے دونوں سمگلروں کو تھانہ استرزئی منتقل کردیا گیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پکڑی گئی بوریوں میں چرس خفیہ راستے کے ذریعے اورکزئی سے پنجاب منتقل کی جارہی تھی جنکا گرفتار ملزمان نے بھی اعتراف کرلیا ہے۔

Back

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر