نوشہر ہ میں بادوباراں سے کپڑا مارکیٹ کے تاجروں کو لاکھوں کا نقصان
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں گزشتہ رات ہونے والے طوفانی بادوباران سے باڑہ کلاتھ مارکیٹ میں کروڑوں روپے کا کپڑا ضائع بارش نے سیلاب کی صورت اختیار کرتے ہوئے بارش کا پانی تہہ خانوں میں داخل ریسکیو 1122 اور کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا تہہ خانوں سے پانی نکال دیا لیکن وہاں پر پڑا ہوا کروڑوں روپے کا کپڑا مکمل طورپر تباہ ہوچکا تھا گزشتہ رات کی بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کی زبردست باد وباران سے نوشہرہ کلاتھ مارکیٹ میں سپر خٹک پلازہ، قاضی پلازہ اور دیگر مارکیٹوں کے تہہ خانوں میں بارش کا پانی چھ سے سات فٹ تک جمع ہوا جس سے میاں رحیم بادشاہ کاکاخیل بادشاہ برادرز کی دکان، نیو نوشہرہ آرشین سنٹر اور انور علی، ولی محمد، لیاقت، خالد کی دکانیں بری طرح متاثر ہوئی جس میں پڑا ہوا کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا ناکارہ ہوا اور باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا جس کی وجہ سے معاشی طورپرمفلوج ہوگئے تاجر تنظیموں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ تاجروں کی مالی امداد کا اعلان کریں جس سے کلاتھ مارکیٹ کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے میاں رحیم بادشاہ کاکاخیل اور دیگر تاجروں نے کلاتھ مارکیٹ کے صدر دامان، ریسکیو 1122 کے عملے کا بھرپور شکریہ ادا کیا جنہوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ۔