میرے خلاف کوئی کیس نہیں صرف انکوائری ہے، عبدالعلیم

میرے خلاف کوئی کیس نہیں صرف انکوائری ہے، عبدالعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا نیب کی اچانک محبت کیوں جاگی، مجھے نیب ایک ہفتے میں تین تین دفعہ بلا رہا ہے۔ بدھ کو عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر کوئی کیس نہیں انکوائری ہے، میں ٹکٹ کے بغیر پارٹی میں رہا، مجھے نہیں پتا نیب کی اچانک محبت کیوں جاگی، مجھے نیب ایک ہفتے میں تین تین دفعہ بلا رہا ہے، نہیں معلوم نیب مجھے کلیئر کرنے بلا رہی ہے یا خراب کرنے کیلئے۔